21 فروری، 2024، 6:25 PM

یونیسیف کا شمالی غزہ میں غذائی بحران سے خبردار

یونیسیف کا شمالی غزہ میں غذائی بحران سے خبردار

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف اور انسانی حقوق کی تنظیم آکسفیم نے غزہ کے شمال میں صیہونی حکومت کی انسانی امداد کو غزہ تک رسائی نہ دینے کے سبب غذائی بحران سے خبردار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یونیسیف کے علاقائی ترجمان جیمز ایلڈر نے کہا ہے کہ شمالی غزہ میں ہر چھ میں سے کم از کم ایک بچہ شدید غذائی قلت کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی غیر مشروط ترسیل ضروری ہے۔ کیونکہ اس وقت جو امداد غزہ پہنچ رہی ہے وہ بالکل بھی کافی نہیں ہے۔

دوسری طرف غزہ میں انسانی حقوق کی تنظیم آکسفیم کے کوآرڈینیٹر نے بھی شمالی غزہ کی سنگین انسانی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امدادی تنظیمیں  اسرائیلہ رکاوٹوں کی وجہ سے شمالی غزہ کے متاثرین تک نہیں پہنچ سکتیں۔

انہوں نے شمالی غزہ کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے انسانی امداد کی ترسیل کا مطالبہ کرتے ہوئے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1922076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha